بنگلورو،24؍فروری(ایس او نیوز) کرناٹک اسٹیٹ ریزرو پو لیس (کے ایس آر پی) کی72خاتون پو لیس کانسٹیبلس کو آج ہیڈ کانسٹیبلس کے طور پر ترقی دی گئی۔محکمہ پو لیس میں ہی پہلا ریکارڈ ہے۔ پو لیس کانسٹیبل کے طور پر صرف3سال خدمت انجام دینے والی منجولا۔بی ہنگنڈی کو ہیڈکانسٹیبل کے طور پرترقی دی گئی ہے جو محکمہ پو لیس میں پہلا ریکارڈ ہے۔اسی طرح چو تھے بٹیا لین کے ایس آر پی یونٹ کے خاتون عملہ رنجیتا اور کماری انیتا ایچ آر کو 24ویں سال میں ترقی دی گئی ہے۔
کے ایس آر پی کے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پو لیس(اے ڈی جی پی) الوک کمار نے بتا یا کہ،3سال خدمت انجام دینے والی 11۔4سال خدمت انجام دینے وا لی27اور5سال خدمت انجام دینے والی34پو لیس کانسٹیبلس سمیت کل72خاتوں پو لیس کانسٹیبلس کوہیڈ کانسٹیبلس کے طور پر ترقی دی گئی ہے جو محکمہ پو لیس کے لئے قابل فخر ہے۔ترقی کے لئے منعقد تقریب میں کے ایس آر پی کے اڈیشنل ڈئرکٹر جنرل آف پو لیس(اے ڈی جی پی) الوک کمار نے ہیڈ کانسٹیبل کا بیڈج پیش کیا۔
اس موقع پر کے ایس آر پی کے ڈی آئی جی وکاس کمار،رام کرشنا پرساد کمانڈنٹ تھرڈ بٹیا لین کے ایس آر پی حاضر رہے۔